ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لالوجی کو پھنسانے کے لئے بی جے پی اور نتیش نے کی سازش:تیجسوی

لالوجی کو پھنسانے کے لئے بی جے پی اور نتیش نے کی سازش:تیجسوی

Thu, 25 Jan 2018 11:43:29    S.O. News Service

پٹنہ،24؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے اپنے والد اور آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو کو چارہ گھوٹالے سے متعلق کیس میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت کی طرف سے مجرم قرار دیئے جانے کے لیے سازش قرار دیا ہے۔ تیجسوی نے اسے بی جے پی اورسی ایم نتیش کمار کی سازش قرار دیتے ہوئے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے کی بات کی ہے۔تیجسوی نے کہاکہ بہار کا ایک ایک شخص جانتا ہے کہ لالوجی کو اس مقدمے میں پھنسایا گیا ہے۔ بی جے پی، آر ایس ایس اور خاص طور پر نتیش کمار لالو کو پھنسانے میں لگے ہوئے ہیں۔ ان لوگوں کا بس ایک ہی ہدف ہے کہ کس طرح لالوجی کو پھنسایا جائے۔ بہار کی ترقی کیبجائے یہ لوگ لالو کو دبانے میں لگے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہاں عوام میں بہت غصہ ہے لیکن یہ عدالت کا فیصلہ ہے اور ہم اس کا احترام کرتے ہیں۔ ہم لوگ ہائی کورٹ میں اپیل کریں گے۔ ہم عوام کی عدالت میں بھی جائیں گے۔ امید ہے کہ ہائی کورٹ میں ہمیں ضرور راحت ملے گی۔ وہیں آر جے ڈی کے سینئر لیڈر رگھونش پرسادسنگھ نے بھی تمام فیصلوں کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کرنے کی بات کی ہے۔بہار کے ڈپٹی سی ایم سشیل مودی نے کہا کہ یہ تو کورٹ کا فیصلہ ہے۔ ہمیں تو پتہ بھی نہیں کہ کون سے جج نے فیصلہ سنایا ہے. آر جے ڈی عوام کو الجھانے کے لئے لالو کی سزا پر بی جے پی کو گھسیٹ رہی ہے۔ لالو کے دور میں یہ گھوٹالہ ہوا تھا اور اب عدالت نیفیصلہ سنایا ہے۔ ایسے میں پورے معاملے میں بی جے پی کہاں سے آ جاتی ہے؟ ابھی لالو تو رہنما۔ ممبر اسمبلی کا کیا ہے۔


Share: